مخالفین قتل کی دھمکیوں پرمجھے ڈرانہیں سکتے :کنگنارناوت

 مخالفین قتل کی دھمکیوں پرمجھے ڈرانہیں سکتے :کنگنارناوت

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے قتل کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے مخالفین دھمکیوں سے اُنہیں ڈرا نہیں سکتے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کو اپنی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کے بعد سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کنگنا رناوت نے اپنے مخالفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے ڈرا نہیں سکتے ، میں بھارت کی آواز مرنے نہیں دوں گی اور نہ ہی دھمکیوں کو فلم کی ریلیز پر اثرانداز ہونے دوں گی۔علاوہ ازیں فلم ‘ایمرجنسی’ کی 6ستمبر کو ہونیوالی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں