ملک و قوم کے بارے میں مایوس کن باتیں کرنا فیشن بن گیا :علی سفینہ

 ملک و قوم کے بارے میں مایوس کن باتیں کرنا فیشن بن گیا :علی سفینہ

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار علی سفینہ نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان میں اپنے ہی ملک و قوم کے بارے میں مایوس کن اور بکواس باتیں کرنا فیشن بن گیا ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی پاکستان کے خلاف کوئی بکواس بات نہیں کروں گا۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمارے ملک میں ہر بندہ اس وقت کیوں اتنے غصّے میں ہے ؟، بھئی جو چیزیں ملک میں اچھی ہو رہی ہیں ان پر خوشی کا اظہار کرنا چاہیے ، ہر چیز پر تنقید اچھی بات نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں