کمل ہاسن کا ’’اے آئی‘‘کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکی کالج میں داخلہ
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اور جنوبی بھارت کی فلموں کے اداکار کمل ہاسن آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔
69 سالہ کمل ہاسن گزشتہ ہفتہ امریکا روانہ ہوئے ہیں، لیجنڈری اداکار نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا کے معروف تعلیمی ادارے میں تین ماہ کے کورس میں داخلہ لیا ہے لیکن وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے صرف دیڑھ ماہ ہی کورس میں شرکت کرسکیں گے اور واپس بھارت آجائیں گے۔