سلمان خان ٹوٹی پسلیوں کیساتھ ’’ بگ باس 18‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ سپراسٹار سلمان خان ٹوٹی ہوئی پسلیوں کے ساتھ ہی ‘ بگ باس 18 ’ کے سیٹ پر پہنچ گئے۔
فلم ‘‘ سکندر ’’ کی شوٹنگ کے دوران چند روز قبل ان کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں،بگ باس کے سیٹ پر کام ختم کرنے پر سیاہ سوٹ پہنے ہوئے سلمان خان جب اپنی کار کی طرف بڑھے تو انہوں نے اپنی طرف لپکتے ہوئے فوٹوگرافرز کو دیکھ کر کہا کہ ‘ دو پسلیاں ٹوٹی ہیں، آرام سے ۔۔۔