فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر انفالو کردیا
کراچی(شوبزڈیسک)حال ہی میں دوبارہ ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر انفالو کردیا۔
فیروز خان کی جانب سے اپنی دوسری اہلیہ زینب دعا کو انسٹاگرام پر انفالو کرنے کی خبر جمعے کے روز سامنے آئی جس کے بعد ایک بار پھر اُن سے متعلق افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم اُن کے مداح فیروز خان کے جواب کے منتظر ہیں۔