رنبیر کپور ہندو اساطیری فلم ’رامائن‘ میں دوہرے کردار میں نظر آئیں گے
ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈ کے سپر سٹار رنبیر کپور فلم ‘رامائن’ میں لارڈ رام اور پرشورام دونوں کردار ادا کر ینگے ۔
،بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں پرشورام کا کردار مختصر مگر اہم ہے اور اسے رنبیر کے لیے ایک منفرد روپ میں تخلیق کیا جائے گا۔امیتابھ بچن جٹایو کے کردار کو آواز دیں گے جسے وی ایف ایکس کے ذریعے ان کی آنکھوں سے مزید حقیقی بنایا جائے گا۔’رامائن ‘کا بجٹ 100 ملین ڈالر ہے اور اس کا مقصد بھارتی اساطیر کو عالمی سطح پر پیش کرنا ہے ۔