معروف شاعر اجمل سراج آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

معروف شاعر اجمل سراج آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

کراچی(شوبزڈیسک ) معروف شاعر اور صحافی سراج الدین اجمل المعروف اجمل سراج کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ‘مولابخش قبرستان کورنگی نمبر 6’ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اجمل سراج کی عمر 56 برس تھی،انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹوں اور تین صاحبزادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔ ان کی نظموں کا مجموعہ ‘اور میں سوچتا رہا’ پہلی بار 2005 میں شائع ہوا اور 2010 میں آرٹس کونسل کراچی نے اسے دوبارہ شائع کیا۔ان کے دیگر شعری مجموعوں میں الفراق قابل ذکر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں