بھارتی اداکار چرنجیوی کا نام گنیز بک ریکارڈ میں شامل

بھارتی اداکار چرنجیوی کا نام گنیز بک ریکارڈ میں شامل

حیدر آباد دکن (آئی این پی)بھارتی اداکار کونیدالا چرنجیوی کا نام بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے نمایاں اداکار کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیاہے ۔

 واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ اداکار کو میگا سٹار بھی کہا جاتا ہے ۔چرنجیوی نے گزشتہ روز حیدرآباد میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے کامیاب اور نمایاں اداکار کا سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ اس موقع پر چرنجیوی نے کہا کہ انہیں کبھی بھی امید نہیں تھی کہ وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہونگے ۔ انکے مطابق فلمی کیریئر کے تمام سال اور رقص میری زندگی کا حصہ بن گئے ہیں۔ اعزاز ملنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔چرنجیوی نے اپنے 45 سالہ فلمی کیریئر میں 156 فلموں میں کام کیا اور 537 گیتوں پر 24 ہزار ڈانس پرفارمنسز دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں