بشریٰ انصاری کو لگتا ہے میں انکی جگہ لے رہا ہوں:چاہت فتح
لاہور(شوبزڈیسک ) مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان نے اداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے۔
کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے ، میں تو بچپن سے انہیں دیکھتا آ رہا ہوں، اللّٰہ تعالیٰ انہیں خوش رکھے ۔میں جب بچہ تھا وہ کام کر رہی تھی، میں تو بچپن سے انہیں دیکھ رہا ہوں، بشریٰ باجی نے خود کامیڈی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، وہ مزاحیہ فنکارہ تھیں، لوگوں کی نقل اُتارتیں (میمکری کرتی) تھی، بشریٰ باجی آپ کو یاد نہیں ہے ؟