عاطف اسلم نے مداح کی فرمائش پر کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

عاطف اسلم نے مداح کی فرمائش پر کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایک مداح کی فرمائش پوری کرنے کے لیے کنسرٹ درمیان میں روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم کی ایک خاتون مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے سٹیج کے پاس پہنچی تو سکیورٹی اہلکاروں نے اسے آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے پیچھے دھکیلا تو وہ توازن بگڑنے پر گر گئی۔گلوکار نے سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے یہ منظر دیکھ لیا اور پرفارمنس درمیان میں روک کر سکیورٹی سے مداحوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی اپیل کی۔جس پر ایک سکیورٹی اہلکار نے عاطف اسلم کو بتایا کہ یہ مداح آپ کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے آگے آ رہی ہیں۔گلوکار نے سکیورٹی اہلکار کی بات سننے کے بعد مداح کو اپنے ساتھ سیلفی لینے کیلئے سٹیج کے اوپر بلا لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں