مہدی حسن کے بیٹے کامران مہدی کی امریکا سے پاکستان آمد

مہدی حسن کے بیٹے کامران مہدی کی امریکا سے پاکستان آمد

کراچی (شوبزڈیسک )شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کے جانشین اور بیٹے کامران مہدی نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں دنیائے ۔

موسیقی کے عظیم گلوکار کا بیٹا ہوں اور ان سے وابستہ فنی روایات کا امین ہوں۔امریکا سے وطن پہنچنے پر روز کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اپنے والد کے عظیم ورثے کو آگے لے کر چل رہے ہیں، مہدی حسن کا کوئی مقابل نہیں ہے ، ایسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ کوشش کر رہا ہوں کہ ان کے فن گائیکی سے کچھ سیکھ سکوں۔انہوں نے کہا کہ جشن مہدی حسن پر رواں ماہ کے دوران پاکستان کے تمام بڑے شہروں لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، چیچہ وطنی و دیگر شہروں میں پروگرام پیش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں