بھارتی اداکار گوندا گھر میں گولی لگنے سے زخمی

بھارتی اداکار گوندا گھر میں  گولی لگنے سے زخمی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھار ت کے نامور اداکار گوونداگھر میں اچانک گولی چل جانے سے زخمی ہوگئے ۔

ان کے منیجر ششی سنہا نے میڈیا کو بتایاکہ گووندا کولکتہ جانے کیلئے تیار ہورہے تھے اورپستول الماری میں رکھنے کے دوران نیچے گرگیا جس سے گولی چل گئی اور ان کی ٹانگ زخمی ہوئی ،ہسپتال میں چھوٹے سے آپریشن کے بعد گولی نکال دی گئی ۔گوندا نے ہسپتال سے ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی طبیعت سے آگاہ کیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں