ساس کے انتقال کی خبر پر بھی ‘کپل شرما شو’ میں مسکراتی رہی:ارچنا پورن سنگھ
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ کی شوٹنگ کے دوران مجھے ساس کے انتقال کی خبر ملی اور میں یہ سوچتے ہوئے ہنس رہی تھی کہ میری ساس کا انتقال ہوا ہے اور میں یہاں کیسے ہنس رہی ہوں۔
جب آپ فلم انڈسٹری میں 30 سے 40 سال گزار چکے ہوتے ہیں تو پروڈیوسر کی سرمایہ کاری اور پراجیکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، اس لیے کام کو ادھورا چھوڑنا ممکن نہیں ہوتا۔ ارچنا نے اپنے شوہر کی حمایت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پروڈیوسر نے انہیں ہنسنے کی ایکٹنگ کرنے کی درخواست کی۔