زرین خان پھر سلور سکرین پر واپسی کیلئے تیار

زرین خان پھر سلور سکرین  پر واپسی کیلئے تیار

ممبئی(شوبزڈیسک)سکرین سے غائب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے ایک بار پھر سلور سکرین پر واپسی کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سوال و جواب کا سیشن رکھا۔ اس دوران ایک فالوور نے ان سے کہا کہ آپ کو مزید فلمیں کرنی چاہئیں، ہم انتظار کر رہے ہیں۔صارف کو جواب دیتے ہوئے زرین خان نے جواب میں لکھا کہ واقعی، وقفہ توقع سے تھوڑا زیادہ طویل ہو گیا ہے ، امید ہے کہ اگلے سال آپ سب مجھے فلموں میں ضرور دیکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں