فضیلہ قاضی کی صدارتی ایوارڈز سے متعلق بیان پر وضاحت

فضیلہ قاضی کی صدارتی ایوارڈز سے متعلق بیان پر وضاحت

کراچی (شوبز ڈیسک )سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دیدی۔فضیلہ قاضی کا کہنا تھا۔۔

 کہ صدارتی ایوارڈز دینے والوں کو کام کرنے والے فنکار نظر نہیں آتے جبکہ یہ ایوارڈز سفارشوں کی بنیاد پر ملتے ہیں۔اب اداکارہ نے اپنے اس بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بیان کو غلط رنگ دیکر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے ۔اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ میں نے ایک شو میں صدارتی ایوارڈز سے متعلق بیان دیا تھا جوکہ اب سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر غلط انداز میں وائرل کیا جارہا ہے ۔ میں نے اپنے بیان میں اصل میں جو کہا تھا وہ یہ تھا کہ کابینہ ڈویژن کے افراد ان فنکاروں پر غور کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو حقیقت میں صدارتی ایوارڈز کے مستحق ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں