چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں دنیا چاہے بہری ہوجائے ؛ آغا علی
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار آغا علی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں سوشل میڈیا کے بے سُرے گلوکار چاہت فتح علی خان کی ویڈیو شیئر کی اور چاہت فتح کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں چاہت صاحب، ہم یہ بھی سہہ لیں گے۔
اداکار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ خوش رہیں بس، دنیا چاہے بہری ہوجائے، واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی ویڈیو میں اپنی قوالی کی ریلیز کا اعلان کیا تھا۔