نوشین شاہ فرصت کے لمحات میں دین کو سیکھنے کیلئے کوشاں
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ وہ فرصت کے لمحات میں اسلام کا مطالعہ کرتی ہیں اور دین کو سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔
اداکارہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی نجی زندگی کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی ۔انہوں نے اپنی مصروفیات کے حوالے سے بتایا کہ میں اسلام سے متعلق معاملات سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں،بغیر ایمان کے تو آپ مسلمان نہیں ہوسکتے ،میرے اسلام پر عمل کی بات کریں تو اسے کچھ سال ہوئے ہیں۔