مہوش حیات ’’بینظیر ‘‘،ہانیہ عامر ’’مریم نواز ‘‘بننے کیلئے فیورٹ

مہوش حیات ’’بینظیر ‘‘،ہانیہ عامر ’’مریم نواز ‘‘بننے کیلئے فیورٹ

لاہور(شوبزڈیسک )فلم ساز ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی شخصیات پر بائیو پک بنائی جائے تو مریم نواز کے کردار کے لئے ہانیہ عامر اور مہوش حیات کو بے نظیر بھٹو کے کردار کیلئے منتخب کریں گے ۔

ایک انٹرویو میں بے نظیر بھٹو اور مریم نواز سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے مہوش حیات کا نام لیا اور کہا کہ بے نظیر کے کردار کے لئے ان سے بہتر کوئی ذہن میں نہیں آتی جبکہ مریم نواز کے کردار کے لئے انہوں نے پہلے عائزہ خان کے نام پر غور کیا لیکن پھر کہا کہ ہانیہ عامر کا چہرہ ان سے ملتا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کیلئے بلال عباس، آصف زرداری کیلئے ساجد حسن، نواز شریف کیلئے شان شاہد جبکہ شہباز شریف کیلئے بھارتی اداکار عامر خان فیورٹ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں