پہلی بیوی سے علیحدگی کے چند ماہ بعد عمیر جسوال کی دوسری شادی

پہلی بیوی سے علیحدگی کے چند  ماہ بعد عمیر جسوال کی دوسری شادی

لاہور(شوبزڈیسک )گلوکار عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا جو ان کی اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کے چند ماہ بعد ہوئی ہے ۔

گلوکار نے سوشل میڈیا پراپنی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں وہ کریم رنگ کا لباس پہنے اور پگڑی باندھے نظر آئے تاہم گلوکار نے اپنی نئی دلہن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی۔مداحوں نے عمیر جسوال کو ان کی زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر مبارکباد اوردعائیں دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں