جاوید شیخ نے زندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں
لاہور(شوبزڈیسک )فلم، ٹی وی اور ریڈیو پر سالہا سال سے راج کرنے والے ممتاز اداکار و ہدایت کار جاوید شیخ نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں ۔
اورگزشتہ روز سالگرہ منائی ۔ جاوید شیخ 8 اکتوبر 1954 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے ۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ ‘‘شمع’’ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ جاوید شیخ کے بیٹے شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ بھی اداکاری میں اپنی پہچان بناچکے ہیں۔ جبکہ ان کے چھوٹے بھائی سلیم شیخ بھی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔