میں اورریکھاایک ہی سکول میں پڑھتی تھیں :نیتا امبانی
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی اب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی و چیئرپرسن نیتا امبانی نے۔
انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ریکھا ایک ہی اسکول میں پڑھا کرتے تھے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فیشن ڈیزائنر، کوسٹیوم سٹائلسٹ اور فلم میکر منیش ملہوترا نے حال ہی میں ممبئی میں اپنے نئے سٹور کا آغاز کیا۔ تقریب میں منیش کی پسندیدہ اداکارہ ریکھا بھی موجود تھیں جو کہ تقریب میں شریک ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی سے گفتگو کرتی نظر آئیں۔ اس سے قبل دونوں بڑی گرمجوشی سے آپس میں ملیں اور کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑی رہیں۔ 69 سالہ ریکھا نے اس موقع پر گولڈن ساڑھی اور میچنگ جیولری پہن رکھی تھی، جبکہ نیتا امبانی نے پیرٹ گرین ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ اس سے میچنگ ایرنگز بھی پہن رکھے تھے ۔ اس موقع پر نیتا امبانی نے پاپارازی (فوٹو گرافرز) سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ریکھا ایک ہی سکول میں پڑھا کرتے تھے ۔