متھن چکرورتی کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے پر جذباتی پیغام

 متھن چکرورتی کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے پر جذباتی پیغام

نئی دہلی(شوبزڈیسک ) 70ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں تجربہ کار اداکار متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر متھن چکرورتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جذبابی پیغام میں کہا کہ ابھی تک میں اس بڑے اعزاز کو سمجھ نہیں پایا ہوں۔ میں صرف خدا کا شکر ادا کر سکتا ہوں۔

خدا نے میری مشکلات کا بدلہ چکا دیا۔’انہوں نے نئے فنکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا، ‘خواب دیکھنا بند مت کریں، امید کا دامن کبھی مت چھوڑیں۔ ’متھن نے اپنی بلاک بسٹر فلم ڈسکو ڈانسر کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ‘پہلے ہفتے میں فلم ناکام ہوئی تھی، لیکن جب لوگوں کو پتہ چلا کہ فلم میں کچھ خاص ہے ، تو یہ ایک جنون بن گئی، حتیٰ کہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک دھماکہ خیز فلم ثابت ہوئی۔’یاد رہے کہ متھن چکرورتی 54 ویں فنکار ہیں جنہیں یہ اہم ایوارڈ دیا گیا ہے اس سے قبل یہ اعزاز 2021 میں اداکارہ وحیدہ رحمان کو دیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں