فی الحال دوسری شادی کا ارادہ نہیں ہے :آغاعلی
لاہور(شوبزڈیسک )اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ وہ فی الحال دوسری شادی کا ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی ان کی مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی ہے ۔
میرے خیال میں زندگی کا کوئی بھی رشتہ ہو جو آپ نے اپنی خوشی سے بنایا ہو تو اس کو قائم رکھنے کے لیے آپ کو جی جان لگاکر پوری کوشش کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے لیکن اگر چیزیں درست سمت میں نہ ہوں تو رشتہ ختم کردینا چاہیے ’، اب میں کچھ عرصہ خود کو دینا چاہتا ہوں مجھے اپنے کیرئیر اور شخصیت پر توجہ دینی ہے ۔