صبا قمر یونیسیف پاکستان کی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر

 صبا قمر یونیسیف پاکستان کی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر

لاہور(شوبزڈیسک ) اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو ملک کا پہلا بچوں کا قومی سفیر تعینات کردیا ،صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بچوں کے ساتھ گزارے گئے۔۔

 لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘‘اس ہفتے کچھ انتہائی حیرت انگیز لوگوں سے ملاقات ہوئی اور کچھ شاندار تجربات ہوئے ۔ شیئر کرنے کے لیے بہت ساری کہانیاں ہیں! مزید جلد!’’،انہوں نے یونیسیف کے پلیٹ فارم سے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ یونیسیف کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے قومی سفیر کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ صبا قمر ملکی و عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز میں یونیسیف کے تحت بچوں کے مسائل کو سامنے لائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں