ہنی سنگھ کے ‘‘سہیلی کراچی ’’کہنے پرمہوش حیات شرما گئی
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ مہوش حیات اور بھارت کے مشہور پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے ایک ساتھ نئے گانے کا اعلان کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ،ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔۔
جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش حیات کی طرف اشارہ کرکے ‘‘سہیلی کراچی’’ کہہ رہے ہیں اور ان کے چھیڑنے پر مہوش حیات شرما رہی ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں دونوں کے آبائی شہر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘‘کرمپورا کا کراچی سے تعلق، کچھ بہت خاص آنے والا ہے ’’۔قبل ازیں مہوش حیات بھی یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ ہنی سنگھ کے نئے ٹریک ‘کلر’ میں کام کررہی ہیں۔