میں پرچی کے ذریعے شوبز میں داخل ہوا ، شہود علوی کا اعتراف
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار شہود علوی کا کہنا ہے کہ وہ بھی پرچی کے ذریعے شوبز میں داخل ہوئے تھے ۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے دو طریقے ہیں یا تو آپ پروڈکشن ہاؤسز کے چکر لگاتے رہیں یا پھر آپ کی پرچی ہو۔ میرے انکل پروڈیوسر اقبال انصاری مجھے اداکاری کے شعبے میں لائے ، مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ شوبز میں میرا داخلہ پرچی پرتھا،میں 30سال سے کام کررہاہوں۔