فلائٹ میں تاخیر ،شروتی ہاسن 4گھنٹے ایئرپورٹ پر پھنسی رہیں

فلائٹ میں تاخیر ،شروتی ہاسن  4گھنٹے ایئرپورٹ پر پھنسی رہیں

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نجی ایئرلائن کے کسی بھی اطلاع کے بغیر 4 گھنٹے تاخیر پر شدید برہم ہوگئیں۔

اداکارہ کا سوشل میڈیا پر پیغام میں کہنا تھا کہ اگر کسی بھی وجہ سے فلائٹ میں تاخیر تھی تو ایئرلائن کو مسافروں کو اپ ڈیٹ کرنا چا ہئے تھا،اس کیلئے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا تھا، میں اور دیگر مسافر چار گھنٹے ایئرپورٹ پر پھنسے رہے ۔ میں عام طور پر اس طرح شکایت نہیں کرتی، لیکن آج ایئرلائن نے لوگوں میں افراتفری پیدا کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں