سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کی:نادیہ

سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کی:نادیہ

کراچی (این این آئی) اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے بہت منت سماجت کی۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ حسین نے بتایا کہ ایک اشتہار کی شوٹنگ کیلئے بھارت جانا ہوا، اس موقع پر جس ہوٹل میں قیام پذیر تھی اسی ہوٹل میں سلمان خان کی بہن کی سالگرہ کی تقریب بھی منعقد تھی جس میں کئی بالی ووڈ سٹارز مدعو تھے ۔اداکارہ نے بتایا کہ جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے اس پارٹی میں جانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا، کئی لوگوں کی منت سماجت بھی کرنی پڑی لیکن بلآخر مجھے بڑی مشکل سے اس پارٹی میں جانے کی اجازت ملی۔نادیہ حسین نے بتایا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب سلمان خان اور کترینہ کیف جبکہ دپیکا اور رنبیر کپور کا افیئر اپنے عروج پر تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں