اداکارہ فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کے شوہر اداکار کنور ارسلان نے ہمراہ کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکار کنور ارسلان نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور کیپشن میں کنور نے لکھا ہے کہ ‘‘الحمدللہ، 2024 میں عمرہ مکمل کیا ۔ واقعی ایک بابرکت سال۔ الفاظ میں اس احساس کو بیان نہیں کیا جاسکتا جب اللہ کے گھر بلایا جاتا ہے ،اللہ تعالیٰ سب کو اس خوبصورت سفر کا موقع عطا فرمائے ’’۔