عالیہ بھٹ کی کشمیر میں شوٹنگ کے دوران دلکش تصاویر وائرل

عالیہ بھٹ کی کشمیر میں شوٹنگ کے دوران دلکش تصاویر وائرل

سرینگر(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت اپنی نئی فلم ‘الفا’ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں موجود ہیں، جو وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی تازہ ترین پیشکش ہے۔

شوٹنگ کے نئے مرحلے کے دوران عالیہ بھٹ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کی قدرتی خوبصورتی کشمیر کے دلکش مناظر کے ساتھ اور بھی نکھر کر سامنے آ رہی ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے ایک ہوٹل نے اپنی نسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ بھٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سفید کارڈیگن، نیوی بلیو پینٹس اور سفید مفلر کے ساتھ سادہ لیکن دلکش انداز میں نظر آئیں۔اس سے پہلے اگست 2024 میں عالیہ بھٹ اور شرواری کو کشمیر میں ایک ساتھ شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ دونوں اداکاراؤں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ دریا کے کنارے کھڑے ہو کر ہاتھوں سے دل بنا رہی تھیں۔ اس تصویر کا کیپشن تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں