اداکار فیصل قریشی 49 سال کے ہوگئے، آج سالگرہ منائیں گے

 اداکار فیصل قریشی 49 سال کے  ہوگئے، آج سالگرہ منائیں گے

لاہور(شوبزڈیسک)نامور اداکار فیصل قریشی آج اپنی 49 ویں سالگرہ منائیں گے۔ 26 اکتوبر 1974 کو لاہور میں پیدا ہونے والے فیصل قریشی کا شمار کراچی کی شوبز انڈسٹری کے معروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سنٹر سے کیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ قدم رکھا۔ بہت سی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ فیصل پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شوز کی میزبانی بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں