سارہ رضا خان کی تنقید پر آئمہ بیگ کا طنزیہ جواب
لاہور(شوبزڈیسک)گلوکارہ سارہ رضا خان نے ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ کے بارے میں کہا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو پھر آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں رہیں گی۔
آئمہ نے اس تنقید کے جواب میں انسٹا سٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ اللّٰہ نے جس کو جو ہنر دیا ہے ہمیں قبول ہے ، ویسے کوئی بتائے یہ آنٹی کون ہیں؟ بلکہ رہنے دیں کوئی بات نہیں، مجھے ابھی اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونا چاہیے ۔اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیون دے سکتا ہے ؟۔