امریکی ماڈل واکر بلینکو کی اننیا پانڈے سے رشتے کی تصدیق
ممبئی(شوبزڈیسک)اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کے ممکنہ بوائے فرینڈ امریکی ماڈل واکر بلینکو نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی۔
انسٹا گرام پر امریکی ماڈل نے انسٹا سٹوری میں اننیا پانڈے کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں 26ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے انسٹا سٹوری میں لکھا ہے کہ ہیپی برتھ ڈے خوبصورت، آپ بہت خاص ہیں، میں آپ سے محبت کرتا ہوں اینی۔