بچوں کی لڑائی میں بیٹی کی حمایت کرتاہوں:شاہ رخ خان
ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان سے صبر کرنا سیکھا ہے ۔
باندرہ کے علاقے میں اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں پرستاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے تین بچوں میں ہونے والے جھگڑے کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ وہ آریان خان اور ابرام کے ساتھ لڑائی کے دوران بیٹی سہانا خان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں کہا، بچوں میں لڑائی ہوجاتی ہے ، کہیں جائیداد کی تقسیم میں بڑا مسئلہ نہ بن جائے ۔انہوں نے اپنی بیٹی سوہانا کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میں سہانا کو سپورٹ کروں گا۔ مجھے لڑکیاں بہت خوبصورت لگتی ہیں۔ میں انہیں بہت مضبوط سمجھتا ہوں، اس لیے میں سہانا کا ساتھ دوں گا۔