ہانیہ عامر کی بھارتی ڈی جے کی پارٹی میں انٹری، ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر کی بھارتی ڈی جے کی پارٹی میں انٹری، ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک )خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ڈی جے کی پارٹی میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہانیہ ان دنوں غیر ملکی دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف انٹرویوز اور ملاقاتیں کر رہی ہیں ،ویڈیو بھارتی نژاد پنجابی ڈی جے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ہانیہ کی آمد پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ڈی جے ووڈکا نے لکھا کہ ‘جب وہ ڈیکس پر پہنچے تو انہیں اندازہ تھا کہ رات خاص ہونے والی ہے ، لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ انہیں ایسا حیران کن لمحہ ملے گا’۔ڈی جے نے مزید لکھا کہ ‘پاکستانی اداکارہ اور دنیا کی کرش ہانیہ عامر نے ہماری پارٹی کریش کی اور ایسی زبردست وائب لے آئیں کہ محفل کا رنگ ہی بدل گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں