خاتون نے شرد کپور پر بدتمیزی کا الزام لگادیا، ایف آئی آر درج

خاتون نے شرد کپور پر بدتمیزی کا الزام لگادیا، ایف آئی آر درج

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار شرد کپور پر 32 سالہ خاتون نے بدتمیزی کا الزام عائد کردیا، جس کے بعد اداکار پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ شرد کپور نے انہیں ایک پراجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنے دفتر بلایا اور وہاں نامناسب رویہ اختیار کیا۔ ممبئی پولیس نے شرد کپور کو پوچھ گچھ کیلئے طلب بھی کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 26 نومبر 2024 کو پیش آیا جب متاثرہ خاتون کو ویڈیو ریلز کے کام کے حوالے سے گفتگو کیلئے کپور کے دفتر بلایا گیا تھا اوراس کیساتھ بدتمیزی کی کوشش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں