‘‘اماں کو کیا ہوگیا’’ بچے شادی کے فیصلے پر حیران ہوگئے تھے : ثمینہ احمد
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے زائد العمری میں شادی کرنے کے فیصلے پر ان کے بچے بھی حیران ہوگئے تھے اور۔
انہوں نے کہنا شروع کیا کہ اماں کو کیا ہوگیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شادی سے ان کی زندگی کی تنہائی ختم ہوگئی، ان کے بچے بیرون ملک مقیم تھے ، اب انہیں ساتھی مل چکا۔ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں اپنے اکیلے گھر میں جاتے وقت احساس ہوتا ہے کہ کوئی ان کے منتظر ہیں اور وہ ان سے جاکر باتیں کریں گی۔