عرفی کا ڈریس 3.66 کروڑ میں فروخت کیلئے پیش

عرفی کا ڈریس 3.66 کروڑ میں فروخت کیلئے پیش

ممبئی(شوبز ڈیسک) انٹرنیٹ کی سنسیشن اور اداکارہ عرفی جاوید نے ایک بار پھر سرخیوں میں جگہ بنا لی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنا مشہور تھری ڈی بٹر فلائی ڈریس 3.66 کروڑ روپے کی حیرت انگیز قیمت پر فروخت کر رہی ہیں۔ یہ منفرد آف شولڈر لباس میٹل بینڈر سٹوڈیو اور شویتا گرمیت کور کے ساتھ عرفی کی شراکت میں ڈیزائن کیا گیا تھا، اور اپنے تخلیقی اور انٹرایکٹو ڈیزائن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا۔ڈریس کی سب سے نمایاں خصوصیت وہ مصنوعی تتلیاں ہیں جو عرفی کے ہاتھ کے تالیاں بجانے پر پھولوں سے باہر نکلتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس تخلیقی عنصر نے اس لباس کو حالیہ فیشن کی تاریخ میں سب سے زیادہ چرچا والے ملبوسات میں سے ایک بنا دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں