شاہ رخ ، عالیہ اور رنبیر کے نئے مزاحیہ اشتہار کی دھوم

شاہ رخ ، عالیہ اور رنبیر کے  نئے مزاحیہ اشتہار کی دھوم

ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، اور رنبیر کپور نے ایک نئی اشتہار میں اپنے مشہور فلمی کرداروں کے ساتھ واپسی کی ہے ۔

اس مزاحیہ ویڈیو کو ایک سٹیل برانڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا، جہاں تینوں نے شادی سے متعلق مشورے پر مبنی دلچسپ منظر پیش کیا۔ویڈیو میں شاہ رخ خان نے "ڈئیر زندگی" کے ڈاکٹر جہانگیر خان، عالیہ بھٹ نے "گلی بوائے " کی سفینہ اور رنبیر کپور نے "یہ جوانی ہے دیوانی" کے بنی کا کردار نبھایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں