پشپا 2 سب سے بڑی اوپننگ دینے والی بھارتی فلم بن گئی
ممبئی(شوبزڈیسک ) الو ارجن کی طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی فلم پشپا 2: دی رول نے باکس آفس پر دھماکہ خیز انٹری دی ہے ۔
فلم نے پہلے دن 175.1کروڑ روپے نیٹ کمائی کرکے ہندوستانی سینما کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ قائم کیا، جو اس سے پہلے ایس ایس راجامولی کی فلمRRR کے پاس تھا۔ماہرین کے مطابق، پشپا 2 ہفتے کے اختتام تک 250 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر سکتی ہے ۔