مردانہ تسلط کا رجحان معاشرے کو پیچھے لے جاتا : عامر خان

مردانہ تسلط کا رجحان معاشرے  کو پیچھے لے جاتا : عامر خان

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے فلمی دنیا میں مردانہ تسلط (chauvinism) کے بڑھتے رجحان پر کہا کہ بالی ووڈ میں مردانہ تسلط کو اجاگر کرنا ایک ایسا رجحان ہے ۔

جو معاشرے کو دس سال پیچھے دھکیل دیتا ہے ۔عامر خان نے اپنی پرورش اور زندگی میں موجود مضبوط خواتین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ، دادی، بہنوں اور دونوں سابقہ بیویوں نے ان کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالا۔ ایک مضبوط عورت مثبت ہوتی ہے اور وہ صرف میری مدد کر سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں