ریکھا 332 کروڑ روپے کی مالک اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریکھا کی دولت اور قیمتی اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے ریکھا کے پاس بیش قیمت گاڑیاں ہیں جن میں ‘آڈی اے 8’، ‘مرسیڈیز بینز ایس کلاس’، ‘رولز رائس گوسٹ’ اور ‘بی ایم ڈبلیو 17’ شامل ہیں۔ ریکھا مہنگے زیورات اور قیمتی ساڑھیوں کی بھی مالک ہیں ۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ریکھا کی مجموعی دولت تقریباً 332 کروڑ روپے ہے جو ان کی برسوں کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔