سنگل سکرین سینما نے کئی اداکاروں کو سپر سٹار بنا دیا:متھن چکرورتی

سنگل سکرین سینما نے کئی اداکاروں کو سپر سٹار بنا دیا:متھن چکرورتی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی نے کہا ہے کہ سپر سٹار بننا ختم ہو گیا ہے ، سلمان، شاہ رخ، ہریتک روشن اور امیتابھ بچن جیسے اداکاروں کو سنگل سکرین سینما کا شکرگزار ہونا چاہیے جس نے انہیں سپر سٹار بنا دیا۔

ان روایتی تھیٹروں نے ان اداکاروں کو اپنے کیریئر میں طویل عرصے تک مقبول اور کامیاب بنانے میں مدد کی جبکہ آج کل تو فلم کی کامیابی کا فیصلہ صرف پہلے 2 سے 3 دنوں میں ہو جاتا ہے ۔اس سے اداکاروں کے لیے سپر سٹار بننا کافی مشکل ہو جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں