غزہ : اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 46 افراد شہید، کئی زخمی
غزہ، یروشلم(اے ایف پی)غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 45 افراد شہید ،متعدد زخمی ہو گئے۔
شہری دفاع کی ایجنسی نے کہا کہ رات گئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 افراد شہید ہوئے ۔مرنے والوں میں کم از کم تین بچے بھی شامل ہیں۔وسطی غزہ میں میزائل حملے میں 4بے گھر افراد مارے گئے۔ ادھر نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں الجزیرہ کا کیمرہ مین احمد اللوح شہید ہو گیا ۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اسرائیلی حملوں کے باعث کم ازکم 44ہزار 976فلسطینی شہید ،1لاکھ 6ہزار 759زخمی ہو چکے ۔اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈبلن حکومت کی اسرائیل مخالف پالیسیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں،اسرائیل مخالف پالیسیوں کے باعث آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کر رہے ہیں ۔یاد رہے آئرش حکومت نے فلسطین کے حق میں کئی اقدامات کئے ہیں جن میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنا ،غزہ کی پٹی میں اسرائیل پر نسل کشی کا الزام اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے مقدمے کی حمایت کرنا شامل ہے۔