والدین کی طلاق سے یہ پتہ چلا عورت کو کیوں خود مختار ہونا چاہیے : شروتی ہاسن
ممبئی (شوبزڈیسک ) اداکارہ اور گلوکارہ شروتی ہاسن نے کہا کہ انہیں اپنے والدین کی طلاق سے یہ پتہ چلا عورت کو کیوں خود مختار ہونا چاہیے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شروتی ہاسن نے کہا کہ وہ ایک بہت خوبصورت خاندان میں پیدا ہوئیں جہاں فنکار اور ذہین والدین تھے اور خدا نے بہت ساری آسائشیں دی تھیں۔ لیکن میں نے زندگی کا دوسرا پہلو اس وقت دیکھا جب والدین کی طلاق ہوئی۔ خاص طور پر ایک بیٹی ہونے کے ناتے اپنی ماں کی طلاق نے مجھے یہ اہم سبق سکھایا کہ عورت کیلئے خود مختار ہونا کیوں ضروری ہے ۔