ریشم نے شادی نہ ہونے کی وجہ اپنی منفرد دعا کو قرار

ریشم نے شادی نہ ہونے  کی وجہ اپنی منفرد دعا کو قرار

لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ ریشم نے شادی نہ ہو پانے کی وجہ اپنی ایک منفرد دعا کو قرار دے دیا۔ریشم کے اداکار نور کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ زیرِ گردش ہے جس ریشم نے بتایا۔۔

 کہ میں اللہ کے گھر گئی تو سب نے کہا دعا مانگو، جو مانگوگی وہ ملے گا، تو میں نے دعا مانگی کہ یا اللہ اگر عزت دینا تو تکبر نہ دینا اور ہاتھ ہمیشہ دیتا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا'۔ میری مانگی دعا پتا نہیں کیسے قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللہ کی کیا حکمت ہے ، اللہ سے دعا مانگی کہ میری اب شادی کروادے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں