ملائیکہ اروڑہ کا ذاتی زندگی پر بات کیلئے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنیکا فیصلہ

ملائیکہ اروڑہ کا ذاتی زندگی پر بات کیلئے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنیکا فیصلہ

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ نئے سال اور اپنی زندگی میں ایک نئی شروعات کیلئے تیار ہیں۔

ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں ایک نجی شخصیت ہوں اور میری زندگی کے کچھ ایسے پہلو بھی ہیں جو میں سب کے سامنے وضاحت نہیں کرنا چاہتی۔ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے کیلئے کبھی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا انتخاب نہیں کروں گی لہٰذا ارجن نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ مکمل طور پر ان کا اختیار ہے ۔ملائکہ نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر2024 بہت مشکل سال رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں