موسمی سبزیاں امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ
کراچی (نیٹ نیوز) سبزیاں اللہ کی خاص نعمتوں میں سے ہیں۔ پاکستان میں ہر طرح کی موسمی سبزیاں دستیاب ہیں۔
سبزیوں میں تمام غذائی اجزائ، وٹامنز، معدنیات اور خاص طور پر فائبر (ریشہ) وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔ سبزیاں کھانے سے آدمی تندرست و توانا رہتا ہے۔ بیماری کے دوران ان کے استعمال کی خاص تاکید کی جاتی ہے۔ اچھی صحت کے لیے تازہ اور سبز پتوں والی سبزیوں کی افادیت مسلمہ ہے ۔کھانے میں سلاد ہو تو کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ سبزیاں کچی اور پکا کر کھانے کے بے شمار فائدے ہیں۔ سبزیوں میں تمام غذائی اجزاء اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ صحت مند اور تروتازہ رہنے کے لیے تازہ سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اورصحت مند رہیں ،موسمی سبزی بیماریوں سے بچنے کابہترین ذریعہ ہیں۔