فٹبال میچ کیلئے نوجوان سائیکل پر منگولیا سے برطانیہ پہنچ گیا

فٹبال میچ کیلئے نوجوان سائیکل پر منگولیا سے برطانیہ پہنچ گیا

لندن(نیٹ نیوز)فٹبال میچ دیکھنے کیلئے نوجوان سائیکل پر منگولیا سے برطانیہ پہنچ گیا، منگولیا کے فٹبال شائق اوچروانی ‘اوچرو’ باتبولڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا۔۔۔

 ‘میں نے منگولیا سے مانچسٹر تک سائیکل پر سفر کیا تاکہ اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پہلا میچ دیکھ سکوں۔’انہوں نے کہا، ‘یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔ آج میں نے اپنے بچپن کا وعدہ پورا کیا اور اپنی والدہ کو میچ دکھانے لے گیا۔ حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، میری اس ٹیم کے لیے محبت غیر متزلزل ہے ۔’ادھر پریمیئر لیگ کا کہنا ہے کہ مئی 2023 میں اوچروانی ‘اوچرو’ باتبولڈ نے منگولیا سے 14 ہزار کلومیٹر کا سفر شروع کیا تاکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹیڈیم اولڈ ٹریفورڈ پہنچ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں