دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون کا 116 سال کی عمر میں انتقال
ٹوکیو(اے ایف پی)دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون ٹومیکو ایتوکا 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں،وہ 23 مئی 1908میں جاپان کے صنعتی مرکز اوساکا میں پیدا ہوئی تھیں۔
جاپانی شہر آشییا کے میئر نے ایک بیان میں کہا کہ ٹو میکو ایتوکا کا انتقال چند دن پہلے 29 دسمبر کو ہوا، وہ 2019سے ایک اولڈ ہوم میں رہائش پذیر تھیں۔ان کے چار بچے تھے اور پانچ بچوں کی نانی یا دادی بھی تھیں۔انہیں گزشتہ برس اگست میں اس وقت دنیا کی معمر ترین انسان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا جب سپین سے تعلق رکھنے والی خاتون ماریا برانیاس موریرا کا 117 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔